امریکی وزیرخارجہ کا افغان صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال


امریکی وزیرخارجہ کا افغان صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےافغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا کرکے افغانستان میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

مائیک پومپیو نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے افغان صدر کو آگاہ کیا کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل جوزف ڈنفورڈ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا گیا ہے۔

پومپیو نے یہ بھی کہا کہ ان کو بھیجنے کا مقصد ہے کہ وہ امن کوششوں کے سلسلے میں آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کر سکیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری