طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار


طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار

طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکام سے مذاکرات ناممکن ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کابل حکومت سے بات نہیں کریں گے، تاہم وہ طالبان مخالف افغانوں سے اس وقت بات چیت کر سکتے ہیں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ کابل حکام بھی عام سیاسی تنظیم کی حیثیت سے مذاکرات میں شامل ہوسکتے ہیں۔
طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے واضح کیا کہ وہ افغان حکومت سے بات نہیں کریں گے کیونکہ ان کے بقول ‘‘وہ ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے جسے امریکا نے قائم کیا تھا اور جس پر بیرونی اثر و رسوخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابل حکام سرکاری حیثیت سے مذاکرات میں شامل نہیں ہوسکتے کیونکہ طالبان انہیں قبول نہیں کرتے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری