کردستان میں داعش کو شکست دینے میں جنرل سلیمانی نے اہم کردار ادا کیا، مسعود بارزانی


کردستان میں داعش کو شکست دینے میں جنرل سلیمانی نے اہم کردار ادا کیا، مسعود بارزانی

عراقی کردستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کردستان سمیت پورے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی شکست میں جنرل سلیمانی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  عراقی کردستان کے سربراہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کی۔

عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے سعودی ٹیلیویژن چینل این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں کردوں کی مدد کی۔

عراقی کردستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس وقت داعش نے عراق پر چڑھائی کی اور وہ کردستان کے قریب ہونے لگا تو سب سے پہلے شہید سلیمانی نے ان سے رابطہ کر کے مدد کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

مسعود بارزانی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے جس دن ہم سے رابطہ کیا اسکے دوسرے دن اسلحوں اور جنگی سازو سامان سے بھرے دو طیارے کردستان کے لئے ارسال کر دیئے۔

واضح رہے کہ شہید قاسم سلیمانی صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کا قلع قمع  کرنے والے محاذ میں بنیادی رکن کی حیثیت رکھتے تھے جنہیں امریکی دہشتگردوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب تین جنوری کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی نےعراقی حکومت کی دعوت پر بغداد کا دورہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری