مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظًالم جاری، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظًالم جاری، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر شدید سردی میں خواتین اور بچوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں برسوں سے قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پلواما کے علاقے ترل کی ناکہ بندی کرکے شہریوں کو پریشان کرنا شروع کردیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے پلواما میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شدید سردی کے باوجود خواتین اور بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

ضلع پلواما اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کی وجہ سے موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے انصاف اور انسانی حقوق نے سال 2018 کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی عروج پر تھی۔

سال 2018 میں مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین اور بچوں سمیت 355 شہریوں کو شہید کیا گیا۔ شہدا میں 10 سالہ بچہ، حاملہ خواتین اور 3 پی ایچ ڈی اسکالرز بھی شامل ہیں جو بے حس بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری