افغانستان: افغان سیکیورٹی فورسز پر غیرملکی افواج کا فضائی حملہ


افغانستان: افغان سیکیورٹی فورسز پر غیرملکی افواج کا فضائی حملہ

جنوبی افغانستان میں غیرملکی افواج نے پولیس اہلکاروں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ارزگان کے حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی افواج نے ایک پولیس چک پوسٹ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق فضائی حملے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ارزگان کے پولیس کمانڈر «زین الدین» نے غیرملکی افواج کے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے حملے میں متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیاہے۔

پولیس کمانڈر «زین الدین» کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ صوبہ ارزگان کے علاقے «کوتوال» میں کیا گیاہے۔

دوسری طرف نیٹو افواج نے حملے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان فورسز پر اس سے قبل بھی غیرملکی افواج نے متعدد حملے کئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری