حکومت افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں پر نظر رکھے،علامہ عون نقوی
ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت بھارت اور افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں پر نگاہ رکھے اور ان کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کوئٹہ ہزار گنجی اور چمن میں ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گرد عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔
ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے ایجنٹوں کا مقصد ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنا ہے،لہٰذا حکومت بھارت اور افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں پر نگاہ رکھے اور ان کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اس طرف توجہ نہ دی تو مزید بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگی لہٰذا ایسے عناصر کی سرکوبی بروقت کی جائے جووطن عزیز میں بد امنی اور افراتفری کی فضاء پیدا کررہے ہیں۔