آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے مزید138 افراد کی شہریت منسوخ کردی


آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے مزید138 افراد کی شہریت منسوخ کردی

بحرین کی حکومت نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کی خشنودی کی خاطرمزید138 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی نام نہاد عدالت نے حزب اللہ کے ساتھ روابط کے الزام میں مزید 138 افراد کی شہریت منسوخ کرکے قید کی سزا سنادی ہے۔

بحرین کی اپوزیشن جماعتوں نے نام نہاد عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عدالتی فیصلے کو ’انصاف کے ساتھ مزاق‘ قرار دیا۔

بحرینی شہریوں کو کم از کم 3 برس سے لے لیکر عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں، تاہم پراسیکیوٹر احمد الحمدی کا کہنا ہے کہ ’شہری عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ 138 افراد پر الزام تھا کہ وہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ  کے ساتھ روابط تھے اور بحرین میں بھی اس قسم کی ایک تنظیم کی تشکیل کے لئے کوشاں تھے۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ’138 افراد میں سے صرف ایک کی شہریت منسوخ نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سزاؤں کو عالمی عدالتی معیارات کے منافی قرار دیا۔

پراسیکیوٹر احمد الحمدی نے بتایا کہ ’69 شہریوں کو عمرقید، 39 کو 10 برس، 23 کو 7 برس جبکہ دیگر کو 3 اور 5 برس قید کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 96 شہریوں کو 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

بحرین انسٹیٹویٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی (برڈ) نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’2012 میں بھی بحرین کی حکومت نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی شہریت منسوخ کی تھی‘۔

برڈ کے مطابق بحرین نے رواں برس 180 لوگوں کی شہریت منسوخ کی، اس طرح مجموعی طورپر 990 افراد حکومت کی عتاب کا شکار ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری