شام پرصہیونی لڑاکا طیاورں کے حملے، 4عام شہری شہید+ تصاویر
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کےمضافاتی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچے سمیت 4 افراد شہید اور 21 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں سے داغے جانے والےکئی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے۔
سانا نیوز کے مطابق صہیونی غاصب فوج نے دمشق کے صحنایا نامی رہائشی علاقے پر میزائل فائر کئے جس میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
شامی فوج کی کارروائی میں 100 دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے بدترین شکست کے بعد اسرائیل سخت پریشانی کی عالم میں ہے، اسرائیل متعدد بار تکفیری داعشی دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے بدترین شکست کے بعد اسرائیل سخت پریشانی کی عالم میں ہے، اسرائیل متعدد بار تکفیری داعشی دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔