لیبیا میں ہونے والی خون ریزی کا ذمہ دار نیٹو ہے، روسی صدر


لیبیا میں ہونے والی خون ریزی کا ذمہ دار نیٹو ہے، روسی صدر

روسی صدر پیوٹن نے نیٹو کو لیبیا میں ہونے والی قتل و غارت گری اور امن و امان کی مخدوش حالت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے اور اس خوں ریزی کا ذمہ دار نیٹو ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے اطالوی وزیراعظم کونتے سے اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں  کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں لیبیا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے اور اس قتل و غارت گردی کا ذمہ دار نیٹو ہے۔

روسی صدر نے یورپی یونین کی جانب سے 23 جون 2020ء تک عائد کی گئی پابندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید رکھتے ہیں، یورپی یونین نے کریمیا اور سواس توپول کے غیر قانونی الحاق پر روس پر پابندیاں عائد کردی تھی۔

اس موقع پر اٹلی کے وزیراعظم نے میڈیا کو بتایا کہ روسی صدر پوتن کے ساتھ ملاقات میں شام، وینزویلا اور یوکرین کے بحرانوں پر اولیت کی بنیاد پر بات چیت ہوئی۔

 اٹلی کے وزیراعظم نے روسی صدر کی روم آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر پیوٹن نے وزیراعظم پاکستان کو رواں سال ستمبر میں روس میں منعقد ہونے والی  کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دی تھی جو عمران خان نے خوشدلی سے قبول کر لی تھی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری