بھارت میں شدید بارشیں اور سیلاب، 51 افراد ہلاک


بھارت میں شدید بارشیں اور سیلاب، 51 افراد ہلاک

بھارت میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے سبب کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک عمارت گرنے سے 6 فوجی اہلکار اور 2 شہری ہلاک ہوگئے، اس طرح دو دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

بھارتی ریسکیو ادارے این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے عمارت کے ملبے سے 5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو زندہ نکال لیا ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیپال سے بھارت میں داخل ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے سبب مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوگئے، سب سے زیادہ نقصان آسام میں ہوا جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11ہوگئی۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے تک ان علاقوں میں بارشوں کے جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری