پاک ایران سرحد پر مسلح افراد کی فائرنگ، پاسداران انقلاب کے دو اہلکار شہید


پاک ایران سرحد پر مسلح افراد کی فائرنگ، پاسداران انقلاب کے دو اہلکار شہید

تہران: ایران کے صوبے سستان وبلوچستان میں پاکستان کی سرحد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 2 محافظوں کو شہید کردیا جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سرحد کے نزدیک ایرانی علاقے میں مسلح افراد نے پٹرولنگ پر مامور پاسداران انقلاب کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 27 محافظ شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری