کیا کھویا کیا پایا، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر عمران خان قوم سے خطاب کریں گے


کیا کھویا کیا پایا، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر عمران خان قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک سالہ کارکردگی پر18اگست کو قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق 18اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اس حوالے سے وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء 9اگست تک اپنی وزارت کی 5اہم کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔
واضح رہے کہ دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن نے متحد ہو کر تمام صوبوں کے دارالحکومتوں میں احتجاجی جلسے کئے اور یوم سیاہ منایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری