پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس کا انعقاد


پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس کا انعقاد علامہ عارف حسین الحسینی کی 31 ویں برسی کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نثار فیضی، علامہ مختار امامی، علامہ اقبال بہشتی اور علامہ اعجاز بہشتی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسی کے تمام انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں، برسی کا اجتماع چار اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے ہندوستان کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور کہا کہ انسانی آبادی پر کلسٹر بم پھیکنا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کا اقوام کو متحدہ نوٹس لینا چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری