سپاہ پاسداران کا غیرملکی آئل ٹینکرتحویل میں لینے کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ پاسداران نے 7لاکھ لیٹر تیل سے بھرے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے خلیج فارس کے پانیوں پر ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر رمضان زیرآھی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی تیل بردار بحری جہاز 7 لاکھ لیٹر تیل غیر قانونی طور پر عرب ممالک میں اسمگل کرنے جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایرانی آئل ٹینکر کو جبرالٹر میں تحویل میں لینے کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا۔