یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون سرنگوں کردیا


یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون سرنگوں کردیا

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ افواج کا ایک اور ڈرون طیارہ سرنگوں کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی ڈرون کو یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر تباہ کیا گیا۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے آل سعود کے کرایے کے ڈرون طیارے کو جیزان کے سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ یمنی فوج متعدد سعودی ڈرون تباہ کرچکی ہے۔
یحیی سریع کا کہنا ہے کہ فوجی جوان ملک کی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری