کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری بھارت کی مذمت کرے، جعفریہ الائنس


کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری بھارت کی مذمت کرے، جعفریہ الائنس

جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبررضا نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر میں معصوم لوگوں کی شہادتوں اور انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چائیے۔

 بھارتی فورسز کی بر بریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے اقوام متحدہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرے اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری بھارت کی مذمت کرے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیر ینہ تنازع ہے جس نے نہ صرف خطے میں تناوٗ کو جنم دیا ہے بلکہ یہ عالمی امن کے لئے بھی شدید خطرہ ہے۔

عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو آزای کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے پاکستانی عوام کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری