یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پر میزائل حملہ
ذرائع کا کہناہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پر بلیسٹک میزائل داغے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکار فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے فضائی اور زمینی وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کے فوج تربیتی مرکز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب میں نجران کے مضافاتی علاقے ''الصوح'' میں اتحادی افواج کے تربیتی مرکز کو زلزال 1 میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
خیال رہے کہ نام نہاد خادم الحرمین کے اتحادی افواج نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر بھی نہتے یمنی مسلمانوں پر متعدد حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں 9 شہید اور 18 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔