اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت منسوخ کرنے کا فیصلہ


اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت منسوخ کرنے کا فیصلہ

صہیونی وزیراعظم اعظم نیتن یاہو نے دورہ بھارت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ مجوزہ دورہ 8 اور 9 ستمبر کو شیڈول تھا۔

خیال رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں نہایت گرمجوشی دکھائی دے رہی ہے اور بھارت اسرائیل سے حربی سامان کا بڑا خریدار بھی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دو برس قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری