مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بنگلادیشی شہریوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو کشمیر اور گجرات میں قتل عام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مودی کو انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ڈھاکا میں نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا، ریلی میں شریک لوگوں نے بھارتی تسلط کے خلاف ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے حکام نے انھیں اس جگہ سے جانے کو کہا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور گجرات میں قتل عام کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم مودی ہے، مودی حکومت سرحدی علاقوں میں بنگلہ دیشیوں کو بھی مار رہی ہے، انسانیت سوز مظالم ڈھانے پر مودی کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری