بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر; کشمیر میں 5 ہزار ہندوؤں کو ڈومیسائل دینے کا منصوبہ


بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر; کشمیر میں 5 ہزار ہندوؤں کو ڈومیسائل دینے کا منصوبہ

آزاد کشمیر کے سیکرٹری لبریشن سیل منصور ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں 5 ہزار ہندوؤں کو ڈومیسائل دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ سے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ کیلئے وزیرخارجہ و سیکریٹری دفاع کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

چیئرمین رانا شمیم کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکی گئی جس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری کی نسل کشی، دوستی بس سروس کی صورتحال اوربھارتی فائرنگ سے جانی ومالی نقصانات پر غور کیا گیا اور متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔

آزاد کشمیر کے سیکرٹری لبریشن سیل منصور ڈار نے بتایا کہ ہندوؤں کو وادی میں رہائش دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے 5 سو ہندوؤں کو ڈومیسائل دیئے جا چکے ہیں جبکہ بھارت کے منصوبے کے مطابق 5 ہزار مزید ہندوؤں کو ڈومیسائل دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے پیچھے مودی سرکار کا یہی مقصد تھا کہ مقبوضہ وادی میں ہندوؤں کی آبادکاری بڑھا کر مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری