بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی؛ بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید


بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی؛ بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک اور سپاہی جام شہادت نوش کر گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلام رسول مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ شہید فوجی اہلکار کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی ایک معمول بن چکی ہے جس کے خلاف پاکستان کئی فورم پر احتجاج کر چکا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری