بحرین؛ مودی کے بعد عمران خان کو بھی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ


بحرین؛ مودی کے بعد عمران خان کو بھی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ

آل خلیفہ نے بھارتی وزیراعظم کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو بھی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی سخیر محل آمد ہوئی، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، شاہ بحرین نے وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ بحرین کے قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے رواں سال اگست میں بحرین کا دورہ کیا تھا۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے نریندر مودی کو اہم ترین اعزاز " آرڈر آف دی رینی سانس" (نشاۃ الثانیہ) سے نوازا تھا۔

خلیجی ممالک کی جانب سے مودی کو ایسے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جا رہا تھا جب مودی کی حکومت کی جانب سے کشمیر میں کرفیونافذ کردی تھی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری