مودی کے شہریت بل نے پورے بھارت کو کشمیر میں بدل دیا ہے، چوہدری سرور


مودی کے شہریت بل نے پورے بھارت کو کشمیر میں بدل دیا ہے، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ مودی کے شہریت بل نے پورے بھارت کو کشمیر میں بدل دیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ مغربی ممالک دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان سے سیکھیں،پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی قوم نے مثالی قربانیاں دے کر دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔.

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دنیا کی تمام سپر پاورزکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان نے ملک میں دہشت گردی پر قابو پایا۔

مودی کے شہریت بل نے پورے بھارت کو کشمیر میں بدل دیا ہے جس میں اقلیتوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے بھارت کے شہریت بل کو کبھی قبول نہیں کر سکتے۔

انڈیا 140دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کئے ہوئے ہے اور اس کاسٹیٹس بدل کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یونیورسٹیوں سے ایڈہاک ازم کا خاتمہ کیا اور 20وائس چانسلر زکومیرٹ پر تعینات کر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کومتحرک کیا۔

وہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام 129ویں کانووکیشن سے فیصل آڈیٹوریم میں خطاب کر رہے تھے۔

 

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یونیورسٹیوں میں سیاسی مداخلت کی ہرگزاجازت نہیں دے گی۔ عالمی رینکنگ میں 250تا300اداروں میں پنجاب یونیورسٹی کے تین مضامین کا آنا قابل ستائش ہے جبکہ کیو ایس، ٹائمز ہائر ایجوکیشن

اور نیچر گروپ رینکنگ میں بہتری پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد تعریف کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 243سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کرنا پنجاب یونیورسٹی کی تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں کو دنیا کی بہترین 500یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

فیبیو میسیموکاسٹالڈونے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظام اور انڈین شہریت بل کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم جنگوں کو روکنے اور تحمل کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال اور قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اقوال سنائے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ کسی شخص کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کوکہے کہ آپ اپنا مقصد حاصل کرنے میں بہت ینگ ہیں کیونکہ وہ خود یورپین پارلیمنٹ میں سب سے کم عمر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعزازی ڈگری دینے پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ہر سطح پر میرٹ، شفافیت اور احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی، اعلیٰ اقدار کے حامل شہری اور ملک میں سماجی و اقتصادی استحکام کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں تین نئے تدریسی و تحقیقی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل کالج بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ بعد ازا ں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیبیو میسیموکو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری اور معزز مہمانوں کو سوونئیرز پیش کئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری