علی لاریجانی کی شامی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


علی لاریجانی کی شامی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شام کے صدر بشاراسد سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے شامی صدر سے ملاقات میں کہا کہ   ایران دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی اور کہا کہ  ایران کو یقین ہے کہ شام اپنی سرزمین کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کرےگا۔

صدر اسد نے کہا کہ ملک بھر سے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ادلب میں نہتے شہریوں کو اغوا کر کے ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے سے دہشت گردوں کا خاتمہ شامی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری