پاکستانی پارلیمان سے اردوغان کا خطاب، بھارت نے ترک سفیرکو طلب کرلیا


پاکستانی پارلیمان سے اردوغان کا خطاب، بھارت نے ترک سفیرکو طلب کرلیا

بھارت نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مقبوضہ کشمیر پر بیان پر احتجاج کرتے ہوئے نئی دہلی میں موجود ترک سفیر کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کرلیااور اپنا سفارتی احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالےسے خبر دی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مقبوضہ کشمیر پر بیان پر بھارت نے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ ترک سفیر کو تھمادیا۔

 بھارت کا کہنا تھا کہ اردوغان کے بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثرہوسکتے ہیں۔

 بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے ترک سفیر ساکر اوزکان تورنلار کو کہا کہ رجب طیب اردوغان کے ریمارکس میں کشمیر تنازع کی تاریخ کو سمجھنے کی کمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ 'حالیہ بیان ترکی کی جانب سے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ایک اور مثال ہے، بھارت کے لیے یہ ناقابل قبول ہے'۔

ترجمان کے مطابق بھارت نے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ ترک سفیر کو تھمادیا۔

گزشتہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے دوراان طیب اردوغان نے کہاتھا کہ نئی دہلی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کئے جانے سے وہاں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور ترک عوام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری