کشمیرو فلسطین کے بارے میں عالم اسلام سخت تشویش میں مبتلا ہے،حامد موسوی
سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے اگر یہ پھٹ پڑا تونہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کو بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گاجو تیسری جنگ عظیم کا دیباچہ ہوسکتا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ویٹو پاوروالے ممالک ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پرعمل پیرا اور سفارتی سطح پر عالمی امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے۔
آقای موسوی نے یکم تا10رجب المرجب عشرہ اجر رسالت ؐ منانے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرو فلسطین کے بارے میں عالم اسلام سخت تشویش میں مبتلا ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبرواستبداد کے پہاڑتوڑ رہا ہے اوریہی داستان ظلم فلسطین میں بھی جاری ہے۔
بھارت کشمیرمیں اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوفلسطین میں اسرائیل کی ہے ،اسی لیے کشمیر میں مسلم اکثریت ختم کرکے ہندو ئوں کو بسایا جارہا ہے۔