پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ


پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

 وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن ہوگا۔

پنجاب میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔  24 مارچ سے 6 اپریل تک عوامی مقامات بند رہیں گے تاہم روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 242 ہے۔  غریب طبقے کے لئےامدادی پیکج کااعلان جلد ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری