ایران؛ کورونا کے مریضوں کا علاج مفت کرنے کا فیصلہ


ایران؛ کورونا کے مریضوں کا علاج مفت کرنے کا فیصلہ

ایرانی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر افراد کا علاج بغیر معاوضہ کے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے ملک بھرمیں کورونا وائرس کے شکار تمام افراد کا علاج  بلامعاوضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے ملک بھر کے تمام اسپتالوں کے سربراہ ہان کے نام خط میں کورونا وائرس کے شکار افراد کا علاج مفت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن شہریوں کے پاس انشورنس ہے وہ انشورنس کا استعمال کریں. 

انہوں نے مزید کہا جن لوگوں کے پاس انشورنس نہیں ہے جیسے غریب یا غیر ملکیوں کا معالجہ بھی  بلا معاوضہ کیا جائے، ان کے اخراجات وزارت صحت اٹھائے گی. 
ایرانی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بہت بڑا طبی آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بہت سے مریض صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے رخصت ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم  سب کورونا وائرس کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں جراثیم کش مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی اجتماعات میں شرکت کرنے سے پرہیز کریں  اور طبی دستورات پر عمل کریں.

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری