صدر حسن روحانی کا امیرکویت سے ٹیلیفونک رابطہ، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


صدر حسن روحانی کا امیرکویت سے ٹیلیفونک رابطہ، تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کویت کے امیرسے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد جابر الصباح سے فونک گفتگو کی۔
 صدرحسن روحانی نے کورونا کی روک تھام میں باہمی تعاون پرتاکید کی اور کہا کہ دوست ممالک خاص کر کویت سے توقع کی جاتی ہے کہ امریکا کا ایران کے خلاف نامناسب رویے کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے خطے کے ممالک کا تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے حوالے نہایت اہم اقدامات اورتجربات  کئے ہیں اور ان تجربات کو دوست ممالک بالخصوص کویت سے شئیر کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے خطے میں استحکام لانے کے لئے امیر کویت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قیام امن کے لئے خطے کے ممالک کے مابین تعاون اور دوستی ناگزیر ہے۔
امیر کویت نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے مقابلے میں ایران کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ  کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی تجربات سے فائدہ اٹھائےگا
 شیخ صباح الاحمد جابر الصباح نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری