جنوبی موصل میں داعش کا حملہ پسپا/ دیالہ میں حشد الشعبی کے دو جوان شہید


جنوبی موصل میں داعش کا حملہ پسپا/ دیالہ میں حشد الشعبی کے دو جوان شہید

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی موصل میں رضا کار فورس حشد الشعبی نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک کر دیا ہے 

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق حشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز نے جمعرات کے روز جنوب مغربی صوبے نینوا میں داعشی دہشت گرد گروہ کے حملے کو پسپا کر کے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے 
 عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے گذشتہ روز  داعشی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا.

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر کا ارادہ جنوب مغربی صوبہ نینوا کے شہر الحدر پر قبضہ کرنا تھا.
عراقی سیکیورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شمال مشرقی صوبہ دیالہ کے شہر المقدادیہ قصبے پر داعشی حملے میں دو عراقی سیکیورٹی  جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری