ترکی؛ قومی ائرلائن نے 284 شہریوں کو وطن پہنچا دیا


ترکی؛ قومی ائرلائن نے 284 شہریوں کو وطن پہنچا دیا

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اےکے خصوصی طیارے کی پرواز پی کے 784 کے ذریعے 284 مسافر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا اور اسکریننگ کی جس کے بعد تمام مسافروں کو مختص قرنطینہ مراکز منتقل کرکے نمونے حاصل کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق دو مسافروں کو طبیعت ناساز ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران  کے شہر مشہد مقدس اور قم میں پنھسے پاکستانی شہریوں کے واپس وطن پہنچانے کے بارہا مطالبات کے باجود اب تک حکام نے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری