عالمی برادری جموں و کشمیر کے عوام کی جائز مدد کرنے میں ناکام رہی، لیاقت بلوچ


عالمی برادری جموں و کشمیر کے عوام کی جائز مدد کرنے میں ناکام رہی، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری جموں و کشمیر کے عوام کی جائز مدد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 270 دن سے کرفیو، لاک ڈاؤن کے ذریعے بھارتی ناجائز قابض فوج نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی نے تمام عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو بھارتی آئین سے ختم کرنے کا جنگی جرم کیا؛ لیکن عالمی برادری جموں و کشمیر کے عوام کی جائز مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور ادارے مجرمانہ خاموشی توڑیں۔

 لیاقت بلوچ نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے پابند عوام نے وزیراعظم عمران خان کے مسلسل کنفیوژن پر مبنی موقف کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی تمام پابندیوں کو توڑ دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کورنا کا پھیلاؤ خوفناک ہوا تو اس کے تنہا ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔ کوروناوبا کے مقابلہ میں حکومتی حکمت عملی انتہائی غیر سنجیدہ رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری