پاکستان مقامی سطح پر کورونا کی دوا تیار کرے گا، ظفرمرزا


پاکستان مقامی سطح پر کورونا کی دوا تیار کرے گا، ظفرمرزا

ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ چندہفتوں میں پاکستان میں اس دواکی تیاری شروع ہوجائےگی، پاکستان سےیہ دوا127ممالک کو برآمد بھی کی جاسکےگی

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی ابھی ویکسین ہےنہ کوئی مستندعلاج ہے، تاہم امریکی دواساز کمپنی نےدوابناکرکہاہےیہ کوروناکی مؤثردواہے،7مارچ کووزیراعظم نے اس امریکی دواسازکمپنی کےحکام سےمیٹنگ کی ہے، بتایاگیاہےدواکےاستعمال سےمرض کی شدت میں30فیصدکمی آئی ہے۔

امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور پاکستان میں اس دوا کی تیاری کیلئے ایک دوا ساز کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

ظفرمرزا نے کہا کہ اس امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنی بی ایف بائیوسائنسز کو کورونا کی یہ دوائی بنانے کی اجازت دے دی ہے، دنیامیں5کمپنیوں کولائسنس دیاگیاہےجویہ دوابناسکیں گے، چندہفتوں میں پاکستان میں اس دواکی تیاری شروع ہوجائےگی، پاکستان سےیہ دوا127ممالک کو برآمد بھی کی جاسکےگی، دواکانام ری میڈیسویرہے جو انجکشن کی صورت میں ہے۔

ظفرمرزا نے بتایا کہ آنیوالےدنوں میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھنےکاامکان ہے، کوروناوباکیخلاف صف اول میں لڑنےوالےڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل کاتحفظ ناگزیرہے، انفرادی حفاظتی سامان پرمکمل آگہی،درست استعمال حفاظت وبہتری کیلئےبہت ضروری ہے، ہم آج ہیلتھ ورکرزکیلئےپہلاٹریننگ پروگرام شروع کررہےہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری