پاکستان میں کورونا کی صورتحال اتنی سنگین نہیں، اسد مجید


پاکستان میں کورونا کی صورتحال اتنی سنگین نہیں، اسد مجید

   امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہاہے کہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہاہے کہ  پاکستان نے کوروناوباسے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا،نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں وباکی روک تھام میں مددملی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیرڈاکٹراسدمجیدخان نے ٹیلی مباحثے میں شرکت کی ،جس میں کوروناکی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات اورقیام امن کی کوششوں پرگفتگوہوئی۔
اسد مجید نے کہاکہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،پاکستان نے کوروناوباسے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا،پاکستانی سفیر نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں وباکی روک تھام میں مددملی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری