پاکستان میں کورونا کیسز 55 ہزار سے بڑھ گئے


پاکستان میں کورونا کیسز 55 ہزار سے بڑھ گئے

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سبب ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

تسنیم نیوزکے مطابق، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 55 ہزار 768 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 159 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 37 ہزار 170 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 434 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 17 ہزار439مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 22 ہزار 491 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 367 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 557ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 332 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار905 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 398 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار407 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 40 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 592 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 14 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 619 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے7افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 197مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری