طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل میں تیزی لائیں گے، اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے مزید درجنوں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، افغان صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کی 3 روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، افغان صدر نے جواب میں طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ دار حکومت کے طور پر ایک قدم مزید بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل میں تیزی لائیں گے۔ افغان صدر نے طالبان سے افغان سیکورٹی اہلکاروں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
اس سے قبل افغان صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا تھا کہ انہوں نے اے این ڈی ایس ایف کو 3 روزہ جنگ بندی پر عمل کرنے اور صرف حملے کی صورت میں دفاع کی ہدایت کی ہے۔