ظلم و استبداد کے سائے میں عید منانے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان


ظلم و استبداد کے سائے میں عید منانے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ظلم و استبداد کے سائے میں عید منانے والے بہادر کشمیریوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری لاک ڈاؤن میں کشمیریوں نے عید گزاری،عید کے پرمسرت موقع پر بھی بھارتی ریاست اپنی جارحیت سے باز نہ آئی۔
عید الفطر کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ظلم و استبداد کے سائے میں عید منانے والے بہادر کشمیریوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ،سب جانتے ہیں کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ عید منائی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آج مودی سرکار جعلی پولیس مقابلوں اور گھروں پر حملوں سے کشمیری عوام کو دھمکا رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر خطے میں ہندو آبادکاری کی سازش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری