ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرضے کا اعلان
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ قرضہ پاکستان کے پس ماندہ و غریب طبقے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوگا۔
اے ڈی بی کے مطابق قرضہ سماجی تحفظ کے پروگرام اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ قرضے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اورقرضے سے حکومت پاکستان اپنے ترقیاتی منصوبوں کے لئے درکار مالی وسائل و ضروریاتِ پوری کرسکے گی۔