لداخ: چینی اور بھارتی مسلح افواج کےدرمیان جھڑپیں، 20 بھارتی فوجی ہلاک


لداخ: چینی اور بھارتی مسلح افواج کےدرمیان جھڑپیں، 20 بھارتی فوجی ہلاک

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹون تک جاری رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں 43 چینی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم اس نے صرف بھارتی فوجیوں پر سرحد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے صرف تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔دوسری جانب چین نے متنازع علاقے لداخ میں فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فورسز نے چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری