پاکستان میں کرونا سے مزید 138 افراد جاں بحق


پاکستان میں کرونا سے مزید 138 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ہفتے کو ملک میں مزید 138افراد انتقال کر گئے، اموات کی مجموعی تعداد 3436ہو گئی جبکہ 5945 نئے کیسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 174701 تک پہنچ گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ ملک میں کورونا سے مزید 138 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3436 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 174701 تک پہنچ گئی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 1011106؍ افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 63504؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹرمرتضیٰ وہاب بھی متاثر ہوگئے،جبکہ وزیرسیفران شہریار آفریدی63504 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ ڈی جی خان میں ماہر امراض سینہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی اورجیکب آباد میں ڈاکٹراسحاق ملک کوروناوائرس سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 5945 کیسز اور 138 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 2538 کیسز اور 82 ہلاکتیں اور سندھ سے 35 ہلاکتیں اور 2190 کیسز جبکہ خیبرپختونخوا سے 19 ہلاکتیں اور 654 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسکے علاوہ آزاد کشمیر سے 34 کیسز اور2 ہلاکتیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 338، بلوچستان سے 166 اور گلگت بلتستان میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سےہفتے کو کورونا کے مزید 2538 کیسز اور 82 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 64216 اور اموت 1347 تک جا پہنچی ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 17964 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 35 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1048 تک پہنچ گئی۔ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2190 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353 تک جاپہنچی ہے۔

صوبہ میں مزید 1387 مریض صحت یاب جسکے بعد سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 34112 ہوگئی۔ اسلام آبادسے ہفتے کو کورونا کے مزید 338 کیسز سامنے آئے۔ جسکے بعداسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10279 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 95 افراد انتقال کر چکے ہیں۔یہاں کورونا سے 2770 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ہفتے کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہارگئے جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 808 تک جاپہنچی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری