شام میں امریکا سے وابستہ گروہ کے ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شام کے شمال میں امریکہ سے وابستہ گروہ شامی ڈیموکریٹ (قسد) کے نیم فوجی ملیشیا کے ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ہوا ہے۔
شام کی خبر رساں ایجنسی نے الحسکہ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ الحسکہ کے شمال مشرقی علاقے رمیلان شہر میں قسد کے ہتھیاروں کے ایک گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
شام کے زیادہ تر شمال مشرقی علاقے نیم فوجی کرد ملیشیا سے موسوم گروہ شامی ڈیموکریٹ کے قبضے میں ہیں جنھیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔