ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 116 افراد جاں بحق


ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 116 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید 2 ہزار 368 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے ملک میں کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 2 ہزار 368 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے 1 ہزار 114 افراد اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2 لاکھ 4 ہزار 952 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اور وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 623 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 591 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2 ہزار 887 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب تک 14 لاکھ 22 ہزار 407 افراد کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری