چین بھارت تنازع؛  وزیراعظم کی خاموشی پربلاول کی تنقید


چین بھارت تنازع؛  وزیراعظم کی خاموشی پربلاول کی تنقید

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیرمعمولی اجلاس ہوا، لیکن لداخ کے تنازع کے دوران وزیراعظم عمران خان بالکل غائب رہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب لداخ میں تنازع ہوا تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنے میڈیا اور سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں، کورونا وائرس، کسانوں اور ٹِڈی دَل کو بالکل نظر انداز کردیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری