عراق؛ امریکی اتحادی افواج نے حزب اللہ کے متعدد جوانوں کو اغوا کرلیا
امریکی اتحادی افواج نے عراق کی اسلامی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے متعدد جوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی اتحادی افواج نے آدھی رات کو عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر حملہ کرکے متعدد جوانوں کو گرفتار کے لے گئے ہیں۔
آئی آر آئی بی نے خبر دی ہے کہ امریکی دہشتگرد فوجیوں نے آدھی رات کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے الدورہ علاقے میں واقع عراقی حزب اللہ کے دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی حزب اللہ کے 13 جوانوں کو اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اتحادی افواج کے 40 مسلح اہلکاروں نے حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔
امریکا نے بغیر کسی ثبوت اور دستاویز کے حزب اللہ کے ان 13 جوانوں پر عراق میں امریکی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراقی حزب اللہ نے امریکا کو حزب اللہ کے ان 13 جوانوں کو 24 گھنٹے کے اندر رہا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔