جامعہ کراچی میں ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تنصیب
جامعہ کراچی کے انسٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹ یکنالوجی کیلئے ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹر انسٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ریڈیو ٹیلی اسکوپ جلد ہی تنصیب کردی جائے گی۔
پاکستان میں کسی بھی یونیورسٹی میں ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تنصیب پہلی بارہوگی، ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دن میں بھی خلائی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ریڈیو ٹیلی اسکوپ کائنات میں انتہائی دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ریڈیو شعاعوں کے ذریعے کم توانائی والی چیزوں کو بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ بلیک ہول کی تصویر بھی ریڈیو ویوز کی مدد سے ہی ممکن ہوئی تھی۔