ایران؛ مزید 2ہزار397 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص، 188جاں بحق


ایران؛ مزید 2ہزار397 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص، 188جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں مزید2ہزار397 افراد میں کرونا وائس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2لاکھ 55ہزار117 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید188 افراد انتقال کرگئے اور اب تک انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد12ہزار635ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2لاکھ 17ہزار666 افراد نے کرونا وائرس کوشکست دے کر مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹرلاری نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار338 افراد کی حالت تشویشناک ہے، انہوں نے اسپتالوں میں زیرعلاج بیماروں کی صحتیاب کے لئے عوام سے دعا کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کریں، صوبہ خوزستان، آذربایجان شرقی، خراسان رضوی، هرمزگان اور خراسان شمالی میں حالت تشویشناک ہے جبکہ صوبہ تهران، البرز، لرستان، خراسان جنوبی، کهگیلویه و بویر احمد، زنجان، اصفهان، مازندران، گلستان اور صوبہ  ایلام  میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آرہی ہے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری