ایران؛ کرونا وائرس سے مزید 199 شہری جاں بحق


ایران؛ کرونا وائرس سے مزید 199 شہری جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید 199 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید2ہزار388 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس  کے بعد مجموعی تعداد 2لاکھ 64ہزار775 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2لاکھ27ہزار561 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کولوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 199 افراد خالق حقیقی سے جاملے اور کرونا کی وجہ سے انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد13ہزار410 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار411 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 
ڈاکٹر لاری نے ایرانی شہریوں سے کہا کہ وہ صوبہ  خوزستان، آذربایجان شرقی و غربی، ایلام، بوشهر، زنجان، کردستان، کرمانشاه، گلستان، مازندران، هرمزگان اور خراسان رضوی کا سفر نہ کریں
انہوں نے کہا کہ صوبہ تهران، فارس، اردبیل، اصفهان، البرز، خراسان جنوبی، سیستان و بلوچستان، کرمان، کهگیلویه و بویر احمد، لرستان، همدان، یزد اور خراسان شمالی میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری