جنوبی وزیرستان؛  ''لدھا کالج''  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ


جنوبی وزیرستان؛  ''لدھا کالج''  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

جنوبی وزیرستان میں لدھا کالج پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی وزیرستان میں لدھا کالج میں کورونا مریضوں کے لئے قورنطینہ مرکز بنایا گیا تھا

تسنیم نیوز کے نمائندے کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور پولیس، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کر دیا ہے۔

دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان نے لدھا کالج پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری