طالبان نے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر مارگرایا


طالبان نے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر مارگرایا

افغان ذرائع کا کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ھلمند کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ ھلمند کے علاقے «کجکی» میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔

گونرکے ترجمان ''زواک'' کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ''ہنگامی لینڈنگ'' کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہے۔

دوسری طرف طلوع نیوز نے خبر دی ہے کہ ہیلی کاپٹر کو طالبان نے نشانہ بنا کر سرنگوں کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال افغان سیکیورٹی کونسل کے مشیر «رحمت‌الله نبیل» نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان طیارہ شکن نظام حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر طالبان نے طیارہ شکن دفاعی نظام حاصل کرلیا تو حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ طالبان یا افغان سکیورٹی حکام کی جانب سے طالبان کے ذریعہ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری