افغانستان کے صوبے لوگر میں کار بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک


افغانستان کے صوبے لوگر میں کار بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بم حملے کی ذمہ داری سے انکار

تسنیم نیوز ایجنسی: افغانستان کے صوبے لوگرمیں ایک زور دار کار بم دھماکے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ گورنر کے دفتر کے قریب ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ عیدالاضحیٰ کی خریداری کررہے تھے۔

صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بظاہر یہ ایک خودکش دھماکہ تھا۔

یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب طالبان نے عید الاضحی کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کررکھا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں بم حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری